ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت رافیل گھپلے کی جے پی سی جانچ سے بچ نہیں سکتی: کانگریس

مودی حکومت رافیل گھپلے کی جے پی سی جانچ سے بچ نہیں سکتی: کانگریس

Tue, 06 Jul 2021 00:42:17    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) رافیل سودے کو لے کر فرانس میں شروع ہوئی جانچ کے بعد کانگریس لگاتار مرکز کی مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ آج ایک بار پھر اس نے کہا ہے کہ حکومت کو رافیل لڑاکو طیارے خریداری گھپلے کی ذمہ داری لیتے ہوئے معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کرانی چاہیے اور اسے سمجھنا چاہیے کہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ رافیل لڑاکو طیارہ خریداری سودے میں ہوئی گڑبڑی کے سلسلے میں فرانس کی حکومت نے 48 گھنٹے قبل عدالتی جانچ کے حکم دیئے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں۔

انٹونی نے کہا کہ جب فرانس کی حکومت اس معاملے کی جانچ کراسکتی ہے تو ہندوستانی حکومت اس کی جانچ میں کیوں تاخیر کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ رافیل طیارے میں ہوئی گڑبڑی کی جانچ صرف جے پی سی کو ہی کرنی چاہیے اور اس کا کوئی اور متبادل نہیں ہے، اس لئے حکومت کو فوراً جے پی سی کی تشکیل کا اعلان کرنا چاہیے۔

سابق وزیر دفاع نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ اس نے کانگریس حکومت کی مدت کار میں ہوئے رافیل خریداری کے سمجھوتے کے تحت 126 طیاروں کی جگہ صرف 26 طیاروں کی خریداری کے سودے کو منظوری کیوں دی۔ انہوں نے کہا کہ اسے ہندوستانی عوام کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ اس سودے کی شرائط میں کس وجہ سے تبدیلی کی گئی۔


Share: